Saturday, July 27, 2024

ترکی : بغاوت کے الزام میں زیرحراست چار صحافی رہا‘ 17 پر مقدمہ چلانے کا حکم

ترکی : بغاوت کے الزام میں زیرحراست چار صحافی رہا‘ 17 پر مقدمہ چلانے کا حکم
July 30, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں فوجی بغاوت کے الزام میں زیر حراست سترہ صحافیوں پر مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا گیا جبکہ چار صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق استنبول کی عدالت میں بغاوت کے الزام میں زیر حراست اکیس صحافیوں کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد چار صحافیوں کو رہا کر دیا جبکہ سترہ صحافیوں کو گرفتار کر کے بغاوت کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔ ان سترہ صحافیوں میں معروف صحافی نازلی اور فتح اللہ گولن کے حامی اخبار روزنامہ زمان کے سابق نمائندے بھی شامل ہیں۔ رہائی پانے والے چار صحافیوں میں معروف کمنٹیٹر بلند بھی شامل ہیں۔ بغاوت کے الزام میں گرفتار سترہ صحافیوں پر دہشت گرد گروہ کے رکن ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔