Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی : بغاوت میں ملوث مزید 1400 فوجی برطرف‘ کل تعداد تین ہزار ہو گئی

ترکی : بغاوت میں ملوث مزید 1400 فوجی برطرف‘ کل تعداد تین ہزار ہو گئی
August 1, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترک حکومت نے فوجی بغاوت کی ناکام کوشش میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید چودہ سو فوجیوں کو برطرف کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں صدر طیب اردگان کی حکومت کے خلاف ہو نے والی ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک برطرف کیے جانے والے فوجیوں کی تعداد تین ہزار ہو گئی ہے۔ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعداب تک اٹھارہ ہزار گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔ پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے چھیاسٹھ ہزار افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے اور پچاس ہزار افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے ایک سو بیالیس میڈیا اداروں کو بند کیا جا چکا ہے اور متعدد صحافی بھی زیر حراست ہیں۔