Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی : باغی کردوں کا فوجی گاڑی پر بم حملہ ، 8 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

ترکی : باغی کردوں کا فوجی گاڑی پر بم حملہ ، 8 فوجی ہلاک، متعدد زخمی
August 20, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سعرد میں کرد باغیوں کی جانب سے فوجی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ ترکی کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے شدت پسندوں نے جنوبی مشرقی صوبے سعرد میں سڑک کنارے بھاری دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ جب ملٹری فورس کی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں آٹھ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر سکیورٹی حکام نے استنبول کی پہچان ڈولمبھاچے پیلس کے باہر فائرنگ کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈولمبھاچے پیلس میں ترک وزیر اعظم کے دفاتر واقع ہیں۔