Saturday, July 27, 2024

ترکی اور یورپ کے مابین مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ‘ پناہ گزینوں کا احتجاج

ترکی اور یورپ کے مابین مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ‘ پناہ گزینوں کا احتجاج
April 6, 2016
ایتھنز (ویب ڈیسک) ترکی اور یورپی یونین میں مہاجرین کی واپسی سے متعلق معاہدے پر عمل درآمد کےخلاف یونان میں موجود مہاجرین نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایک مہاجر تو بجلی کے کھمبے پر چڑھ دوڑا اور سکیورٹی حکام کو کھمبے سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دیتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق مہاجرین کی ترکی منتقلی کے حوالے سے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے خلاف یونان میں موجود مہاجرین سراپا احتجاج بن گئے۔ یونانی جزیرے لزبوس میں موجود مہاجرین نے یورپی یونین کی جانب سے مہاجرین کو واپس ترکی بھیجے جانے کے خلاف شدیداحتجاج اور نعرے بازی کی۔ ایک مہاجر تو اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور سکیورٹی حکام کو کھمبے سے کودجانے کی دھمکی دیتا رہا تاہم سکیورٹی اہلکارمذاکرات کے بعداسے کھمبے سے اتارنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔ یونانی حکام کے مطابق مہاجرین کی واپسی کے معاہدے تک دوسوسے زائد مہاجرین کو ترکی واپس بھجوایا جا چکا ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔