Thursday, October 6, 2022

ترکی اور شام کی جنگ میں تیزی ، شامی فوج کے حملے میں ایک ترک فوجی ہلاک

ترکی اور شام کی جنگ میں تیزی ، شامی فوج کے حملے میں ایک ترک فوجی ہلاک
 ادلب (92 نیوز) سرحدی شہر ادلب میں شامی فورسز نے حملہ کرکے ایک ترک فوجی کو ہلاک جبکہ 9 کو زخمی کر دیا۔ ترکی اور شام کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق شامی فوج کے ساتھ لڑائی میں ترکی کے اب تک 57 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے حملے کے بعد ترک فوج نے شامی فوج کی 82 تنصیبات کو نشانہ بنایا جس میں 299 شامی فوجی نشانہ بنے۔ ترک فوج نے 9 ٹینک اور 2 گاڑیاں بھی تباہ کیں۔