Thursday, September 19, 2024

ترکی اور ایران کے صدور کا یمن میں سفاری حل نکالنے پر زور

ترکی اور ایران کے صدور کا یمن میں سفاری حل نکالنے پر زور
April 8, 2015
تہران (ویب ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان اور ایرانی ہم منصب حسن روحانی نے یمن میں خونریزی روکنے پر زور دیتے ہوئے مسئلے کا سفارتی حل نکالنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان نے پرامن سفارتی حل کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان ایک روزہ دورے پر تہران پہنچے۔ دونوں ملکوں نے تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنمائوں نے یمن میں خونریزی روکنے کا کوئی ٹھوس حل تو پیش نہ کیا لیکن خونریزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ختم کرانے پر زور دیا۔ ترک صدر نے کہا یہ فرقہ وارانہ جنگ نہیں، دونوں طرف مسلمان مر رہے ہیں۔ یہ ہلاکتیں روکنا ہوں گی۔ حسن روحانی نے کہا کہ ہم دونوں یمن میں خونریزی جلد سے جلد بند ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ حسن روحانی نے کہا کہ یمن پر پڑوسی ملکوں کے حملے بند ہونے چاہئیں۔ ترک وزیراعظم تہران جانے سے پہلے سعودی وزیر داخلہ سے بھی ملے تھے۔ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک بیان میں ترک اور ایرانی صدور کی طرف سے یمن کے پرامن حل کی خواہش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہم بھی یمن کے مسئلے کے پرامن حل کے خواہاں ہیں۔