ترکی امریکی ٹیرف کا معاملہ ڈبلیو ٹی او میں لے گیا

انقرہ ( 92 نیوز) ترکی سپر پاور امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے معاملہ ڈبلیو ٹی او میں لے گیا ۔
ترک صدر طیب رجب اردگان نے کہا کہ معاشی حملے ملک پر حملےکے مترادف ہیں ، امریکہ نےمحصول عائد کر کے آزادانہ تجارت کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔
دوسری جانب ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکہ سفارتخانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک سفید رنگ کی کار پر سوار مشتبہ افراد نے امریکی سفارتخانے کے سکیورٹی بوتھ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔
خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہ ہوا ، پولیس نے مشتبہ کار کی تلاش شروع کردی۔