Wednesday, October 5, 2022

ترکمانستان : ہزاروں افراد نے ایک ساتھ گانا گانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

ترکمانستان : ہزاروں افراد نے ایک ساتھ گانا گانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
اشک آباد (ویب ڈیسک) ترکمانستان کے عوام نے ایک ساتھ ہزاروں کی تعداد میں گانا گا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ گانے کی دھن ترکمانستان کے صدر نے ترتیب دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ترکمانستان میں چار ہزار سے زائد افراد نے ایک دیو قامت خیمے کے نیچے جمع ہو کر گانا گایا۔ اس تقریب میں ایک بڑی سکرین نصب تھی جس پر ویڈیو کے ذریعے صدر قربان گلے بئیردی مخلف کو گانے کی ترتیب بتاتے اور شرکاءکے ساتھ گاتے دکھایا گیا۔ یاد رہے کہ صدر کی حمایت کا اظہار کرنے کے لئے یہ خصوصی پروگرام تیار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں اشک آباد میں صدر کے وسیع سنہری مجسمے کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔ ترکمانستان کے صدر کی لکھی ہوئی نظم ”فارورڈ اونلی فارورڈ‘ ‘کو دو ماہ قبل شائع کیا گیا تھا جس کے بعد اب اسے ایک گانے کی شکل دی گئی۔