Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد، نوازشریف نے معزز مہمان کا خصوصی استقبال کیا

ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد، نوازشریف نے معزز مہمان کا خصوصی استقبال کیا
March 16, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ صدر قربان علی محمدوف کے دورے کے دوران  پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ  گئے ہیں۔ نور خان ائیربیس پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف نے معزز مہمان کا خصوصی استقبال کیا۔ وزیر مہمانداری شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مئیر اسلام آباد بھی معزز مہمان  کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف کو پاکستان پہنچنے پر اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ترکمانستان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی۔ قربان علی محمدوف اپنے دورے میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتیں کرینگے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط  بھی ہوں گے۔