Wednesday, November 29, 2023

ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف کل دو روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں

ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف کل دو روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں
March 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دورے کے دوران پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ترکمانستان کے صدر کے دورے کی دعوت وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قربان علی محمدوف اپنے دورے میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کرینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات بھی ہونگے۔ دورے کے دوران پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے۔