Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ترمیمی ڈرگ ایکٹ دو ہزار سترہ کیخلاف فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری

ترمیمی ڈرگ ایکٹ دو ہزار سترہ کیخلاف فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری
March 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے بعد اب فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج کی راہ اپنا لی اور ترمیمی ڈرگ ایکٹ دو ہزار سترہ کے خلاف پنجاب بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی ۔
میڈیکل اسٹورز بند ہونے سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
منڈی بہاؤالدین، عارف والا، احمدپورشرقیہ، ہارون آباد، حاصل پور، حافظ آباد، دیپالیور، حویلی لکھا، لودھراں، دنیاپور، کہروڑپکا اور خانیوال میں تمام میڈیکل اسٹورز بند ہیں ۔
اس کے علاوہ نارووال، بہاولپور، وہاڑی، جہلم، دینہ، سوہاوہ، فورٹ عباس، گوجرانوالہ، ملکوال، چیچہ وطنی، شیخوپورہ، تلہ گنگ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں بھی فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے ۔
میڈیکل سٹورز کے باہر احتجاجی بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن پر ترمیمی ڈرگ ایکٹ دو ہزار سترہ کے خاتمے کے مطالبات درج ہیں ۔
میڈیکل اسٹورز کی بندش کے باعث مریضوں کے لواحقین پرچیاں تھامے ادویات کی تلاش میں ادھر ادھر پھر رہے ہیں۔
فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں ہڑتال کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے ۔