ترقی کا سفر جاری ہے، تنقید کرنے والے سوچ سمجھ کر بات کیا کریں: وزیراعظم
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔ ترقی کا سفر جاری ہے۔ ریکارڈ مدت میں میٹرو چلائی۔ اورنج لائن ٹرین بھی اپنی مثال آپ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ورنہ یہی ترقیاتی کام پہلے کر دیتے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اورنج لائن منصوبے پر منعقدہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں ترقی کاسفر بہت تیزی سے طے ہو رہاہے۔ ریکارڈ مدت میں ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹ مکمل کئے ہیں۔ اورنج لائن منصوبہ بھی اپنی مثال آپ ہوگا۔ تنقید کرنے والے سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔
وزیرا عظم نے کہا کہ توانائی کے بحران کے حل کے لئے کام کر رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر طرح سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بھکی، تھر اور بھاشا ڈیم سے سستی بجلی پیدا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ورنہ یہی ترقیاتی کام پہلے کر دیتے۔ کراچی میں بھی اندھیرے چھٹ رہے ہیں۔ وزیرا عظم نواز شریف نے پنجاب کے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام محکموں کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ صرف پی آئی اے کے حالات زیادہ خراب ہیں جس کو ٹھیک کرنا ہوگا۔