Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترقی کا راستہ روکنے والوں سے ڈرنے والے نہیں: وزیراعظم نوازشریف

ترقی کا راستہ روکنے والوں سے ڈرنے والے نہیں: وزیراعظم نوازشریف
May 6, 2016
سکھر (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے سکھر سے ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم  کہتے ہیں کہ  پرویز مشرف سمیت  مخالفین نے کئی سال  تک ان کے خلاف تحقیقات کیں لیکن کوئی ایک دمڑی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔ تین سال سے ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور اس کا اعتراف دنیا کرتی ہے۔ ترقی کا راستہ روکنے والوں سے ڈرنے والے نہیں۔ سکھر سے ملتان موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی بعد وزیراعظم نوازشریف نے طویل خطاب کیا جس کا بیشتر حصہ حکومتی کارکردگی پر روشنی ڈالتے رہے اور کہا کہ آج  کا پاکستان تین سال پہلے سے بالکل مختلف ہے۔ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر چلتا ہے رکاوٹیں شروع ہو جاتی ہیں لیکن حکومت کسی دبائو کے بغیر کام جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کرپشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یا ان کے خاندان نہیں ایک دمڑی کی بھی کرپشن نہیں کی۔ پرویز مشرف سمیت بہت سے لوگ ان کے خلاف تحقیقات کرتے رہے لیکن انہیں کچھ حاصل نہ ہوا۔ وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی حریفوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چائنہ اکنامک کاریڈور سمیت ترقی کے کئی منصوبے دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے۔ حکومت مخالف سازشوں سے نہ پہلے ڈرے نہ ہی اب ڈریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔