Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ترجمان وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان لگادیئے

ترجمان وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان لگادیئے
July 6, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم کےترجمان مصدق ملک نے جے آئی ٹی کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان لگادیئے۔ کہتے ہیں کہ60 دن کی جے آئی ٹی ہے یا 90دن کا الیکشن  کہ سوالات کے جواب چاہیں ۔ موجودہ طریقہ کارمیں جھول ہیں، سازشوں کی بو آرہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ 70دن گزرنے کو آگئے جے آئی ٹی نے لندن میں کاغذات چیک کیوں نہیں کیے؟ سوالوں کا جواب کیوں تلاش نہیں کیا جاتا ؟

مصدق ملک کا کہناتھا کہ لوگوں کوزبردستی سلطانی گواہ بنانےکی  کوشش کی گئی۔  کیا ہم نے اسلئے مٹھائی بانٹی تھی؟ جے آئی ٹی کو کون خبریں دے رہا ہے، کون فون ٹیپ کر رہا ہے؟ انہیں الہام ہوا کہ طارق شفیع وزیراعظم ہاؤس گئےاور کس سے ملے؟

وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ جے آئی ٹی قطر کیوں نہیں گئی؟ جن کو جے آئی ٹی بلایا گیا ان کو ثبوتوں پرمبنی دستاویزات کیوں نہیں دکھائیں ۔ مصدق ملک کا کہناتھا کہ یہ ہیں وہ تانے بانے جن سے سازشوں کی بوآرہی ہے ۔