Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تربوز کاٹ کر کھانے میں دیر نہ کریں ورنہ ہیضہ اور گیسٹرو لاحق ہو سکتا ہے : طبی ماہرین

تربوز کاٹ کر کھانے میں دیر نہ کریں ورنہ ہیضہ اور گیسٹرو لاحق ہو سکتا ہے : طبی ماہرین
May 14, 2016
کراچی (92نیوز) ملک بھر میں گرمی کا زور بڑھتے ہی تربوز کے مشروبات کااستعمال بھی بڑھ گیا لیکن ذرا سی بے احتیاطی اور لاپروائی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گرمی کا پارہ چڑھا تو لوگوں نے گرمی بھگانے کیلئے تربوز کا سہارا لے لیا۔ لوگ تربوز کو طرح طرح سے کاٹ کر کھاتے ہیں اور اس کے مشروب سے ٹھنڈک حاصل کرتے ہیں لیکن ماہرین طب نے تربوز کھانے والوں کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز ہمیشہ دیکھ کر اور تازہ خریدیں۔ تربوز کو کاٹ کر کئی گھنٹوں بعد کھایا جائے تو ہیضہ اور گیسٹرو کاسبب بن جاتا ہے۔ ادھر تربوز کا شربت پینے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کے استعمال سے ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں جبکہ تربوز فروشوں نے اس کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں گزشتہ دنوں ہیضہ اور گیسٹرو کے درجنوں مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جن کی تعداد آئے روز بڑھتی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔