Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تربت: کالعدم تنظیم کے 200فراری ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل

تربت: کالعدم تنظیم کے 200فراری ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل
January 25, 2018

تربت (92 نیوز) تربت میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے200 فراریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دئیے ۔
ایف سی ہیڈ کوارٹر تربت میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب کا انعقاد پہلی بار ہوا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو تھے جبکہ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور دیگر اعلی آفیسران نے بھی شرکت کی ۔
تقریب میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 200 فراریوں نے ہتھیار ڈالے جن میں ان تنظیموں کے 15 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں ۔
ہتھیارڈالنے والے فراریوں میں ایک، ایک لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کئے گئے ۔
ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامےسابق فراریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ کسی قسم کی ملک دشمن کارروائیوں کا حصہ نہیں بنیں گے ۔