Saturday, July 27, 2024

تربت میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ ، تین اہلکاروں سمیت 4افراد شہید

تربت میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ ، تین اہلکاروں سمیت 4افراد شہید
July 24, 2018
تربت ( 92 نیوز) تربت کے علاقے مند میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے تین اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے ۔ تربت کے علاقے مند میں سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہاتھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کی زدسے تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 12سکیورٹی  زخمی بھی ہوئے ہیں ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن شروع کر دیا۔