Monday, October 3, 2022

تربت سے تشدد زدہ 15 افراد کی لاشیں بر آمد

تربت سے تشدد زدہ 15 افراد کی لاشیں بر آمد

تربت (92 نیوز) بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ سے 15افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لیویزذرائع کے مطابق لاشیں تربت کےعلاقےبلیدہ کےقریب سے ملیں،تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لاشیں تربت اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قتل کیئے جانے والے افراد کےقتل کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات کاعمل جاری ہے۔ مقتولین میں ذوالفقار، خرم شہزاد، محإذ حسین، غلام ربانی، زافران، اظہر،عبدالغفور، طیب ،محمد الیاس اور سیف شامل ہیں۔

مقتول افراد کا تعلق سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔ غیر قانونی طور پر ایران کے راستے خلیجی ممالک جارہے تھے۔

اس واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔