Sunday, December 3, 2023

تربت، سکیورٹی ناکہ کے قریب بم دھماکہ، 5 افراد زخمی

تربت، سکیورٹی ناکہ کے قریب بم دھماکہ، 5 افراد زخمی
January 10, 2021

تربت (92 نیوز) تربت مین بازار مین روڈ پر سکیورٹی ناکہ کے قریب بم دھماکہ 5 افراد زخمی اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹرز تربت بازار سینما چوک کے قریب واقعہ سیکیورٹی ناکہ کےقریب دھماکہ پولیس ذرائع کےمطابق نامعلوم افراد نے ہینڈگرنیڈ بم حملہ کیا ہے۔ بم دھماکے سے ایک موٹرسائیکل مکینک سمیت 5افراد زخمی اور دو گاڈیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔