Friday, October 7, 2022

تربت : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک 2گرفتار

تربت : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک 2گرفتار
تربت(92نیوز)ایف سی اور حساس اداروں نے تربت میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2شرپسندوں کو ہلاک جبکہ2کو گرفتار کر لیا آپریشن کے دوران شرپسندوں کے پانچ کیمپس تباہ کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے تربت کے علاقے بلگاتار میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ،جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم نتظیم کے2شرپسند ہلاک جبکہ2کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تنظیموں کے پانچ کیمپوں کو تباہ کر کے وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود جس میں 2عدد ایس ایم جی،2ہینڈ گرینیڈ1عدد رائفل اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوا مذکورہ شرپسند صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔