Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحقیقات کا دائرہ وسیع !!! وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے ”را“ ایجنٹوں کی تفصیلات مانگ لیں

تحقیقات کا دائرہ وسیع !!! وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے ”را“ ایجنٹوں کی تفصیلات مانگ لیں
September 3, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کی بد امنی میں ملوث غیر ملکی ہاتھ کچلنے کے لیے وفاق نے آستینیں چڑھالیں۔ سندھ حکومت سے ”را“ کے گرفتار ایجنٹوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔ 92نیوز کو موصول ہونے والے مراسلے میں وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ شہر بھر سے گرفتار ہونے والے ”را“ ایجنٹوں کے مکمل کوائف اور ان کے ساتھیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ”را“ ایجنٹوں کی تخریب کاری کی وارداتوں کے حوالے سے فنڈنگ کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایات پر آئی جی سندھ نے گرفتار ”را“ ایجنٹوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دی ہیں جس کے لئے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سپیشل برانچ کے افسران ”را“ ایجنٹوں اور انکے ساتھیوں سے کی گئی تحقیقات کی روشنی میں رپورٹس مرتب کریں گے جو وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کی جائیں گی۔