Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحقیقات مکمل ہونے تک جہاز کا ملبہ اٹھانے سے روک دیا گیا

تحقیقات مکمل ہونے تک جہاز کا ملبہ اٹھانے سے روک دیا گیا
December 10, 2016

اسلام آباد(92نیوز)سانحہ حویلیاں کی تحقیقات جاری ہیں تحقیقات مکمل ہونے تک جہاز کا ملبہ  نہیں اٹھایا جائے گا جبکہ  طیارے کا بلیک باکس ڈی کوڈنگ کے لئے فرانس بھجوایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی بدقسمت پرواز پی کے 661 کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایوی ایشن حادثات کی تحقیقات کرنے والے عالمی سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم کے بعد مقامی تحقیقاتی ٹیموں نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کاک پٹ ریکارڈ اور بلیک باکس قبضے میں لے لیا جبکہ طیارے کے مکمل فلائنگ ریکارڈ کی مکمل تفصیلات بھی تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کر دی گئی ہیں ۔ بدقسمت طیارے کا بلیک باکس ڈی کوڈنگ کے لئے فرانس بھجوایا جا رہا ہے۔  سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ترجمان کے مطابق تحقیقات میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد ہی طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلے گا۔ جائے حادثہ پرپاک فوج کے جوان بدستور موجود ہیں،تا کہ شواہد کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کا کام اگلے چند دن جاری رہے گا۔ تحقیقات مکمل ہونے تک جہاز کا ملبہ بھی نہیں اٹھایا جائے گا۔  دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کو بھی طیارہ حادثے کی  تحقیقات کے بارے میں باخبر رکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔