Tuesday, November 29, 2022

اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک اور سنڈے مارکیٹ ہے ، شیخ رشید کا طنز

اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک اور سنڈے مارکیٹ ہے ، شیخ رشید کا طنز
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک اور سنڈے مارکیٹ ہے ۔ تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی ان لوگوں کے پاس نہیں۔ اے پی سی پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا ایک بات ذہن نشین کرلیں یہ اکٹھے نہیں ہیں۔ شہباز کی علیحدہ ٹیم ہے ، نوازشریف کی علیحدہ۔ انہوں نے کہا تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی انکے پاس نہیں ہیں۔ مجھے مولانا کے ساتھ بھی ہاتھ ہوتا دکھ رہا ہے۔ لاک ڈاؤن ان کے بس کا روگ نہیں ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا آصف زرداری کو 9 اسٹار کی سہولیات دستیاب ہیں۔ مہنگائی ہوئی ہے لیکن یہ ان چوروں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ہمارے ساتھ عوامی جذبات میں کمی آئی ہے پر یہ معاملہ صحیح ہو جائیگا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا عمران خان عوام کے لیے سہولتوں کے لیے کام کر رہا ہے، لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا جن پر کرمنل چارجز ہیں وہ لوگ تحریک چلائیں گے تو یہ جمہوریت کیخلاف سازش ہے۔ جس چیئرمین کو لانے میں اپوزیشن نے تعاون کیا اس کو بدل کے بے وقوفی کرے گی۔