Thursday, October 6, 2022

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام عالمی میلاد کانفرنس، نیلسن منڈیلا کے پوتے کی شرکت

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام عالمی میلاد کانفرنس، نیلسن منڈیلا کے پوتے کی شرکت

لاہور ( 92 نیوز ) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہی ہوگی ۔ جنوبی افریقہ کے انقلابی رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا بھی شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ۔
جشن میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس آج رات مینارپاکستان پرہو رہی ہے ۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماخرم نواز گنڈا پور نےلاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مینار پاکستان پر کانفرنس کی اجازت نہ ملنے کی خبرمیں صداقت نہیں ۔ مینار پاکستان پر بڑا اجتماع ہو رہا ہے جس سے طاہر القادری خطاب کریں گے ۔


کانفرنس میں نیلسن منڈیلاکے پوتے اورجنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ مانڈلامنڈیلا مہمان خصوصی ہوں گے ۔
دوسال پہلے اسلام قبول کرنے والے مانڈلا منڈیلا لاہورپہنچے توایئرپورٹ پر ان کا شانداراستقبال کیا گیا ۔انہوں نے کہا عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت ان کے لئے اعزاز ہے ۔
جنوبی افریقہ کے رکن پارلیمنٹ مانڈلامنڈیلا نے ایک سوال پر کہا وہ کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے۔