Tuesday, October 4, 2022

تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کا نمائش چورنگی پر دھرنا چوتھے دن بھی جاری

تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کا نمائش چورنگی پر دھرنا چوتھے دن بھی جاری

کراچی (92 نیوز) کراچی میں تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے کارکنوں کا نمائش چورنگی پر دھرنا آج چوتھے دن بھی جاری ہے۔ دھرنے میں کارکنوں کا جوش وجذبہ آج بھی پہلے دن کی طرح بر قرار ہے۔
دھرنے کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکومت وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو عہدے سے بر طرف کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کےمطالبات پورے نہیں ہونگے دھرنا ختم نہیں ہو گا۔
دوسری طرف مظاہرین نے کہا کہ وہ فیض آباد دھرنے سےاظہار یکجہتی کے لئے جمع ہیں۔ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔