Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک لبیک کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

تحریک لبیک کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال
November 4, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) حکومت اور کالعدم تنظیم میں معاہدے پر عملدرآمد،، محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کےساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی۔

صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد سمری وفاق کو بھیجی جائے گی، پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی نے کالعدم تنظیم کے 90 افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کی منظوری دے دی، کارکنوں کی رہائی بھی جاری ہے۔

ادھر کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تاہم عدالت نے اسے واپس لینے کی درخواست نمٹا دی۔