Monday, October 3, 2022

تحریک لبیک کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا چھٹے روز بھی جاری

تحریک لبیک کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا چھٹے روز بھی جاری

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسمبلی کے سامنے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کا دھرنا جاری ہے ۔ قائدین نے 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو بھی دھرنے کے مقام پرپہنچنے کی ہدایت کردی ۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کی قیادت نے کہا ہے کہ نماز جمعہ کی ادائیگی اورعید میلا النبی ﷺ کا جشن مال روڈ پر ہی منایا جائے گا ۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربرا ڈاکٹراشرف آصف جلالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا استعفی زاہد حامد سے زیادہ ضروری ہے ۔ رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ اب قوم کا مطالبہ ہے ۔

سردی کے باوجود دھرنے کے شرکا اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں ۔ جب کہ شہر کی مرکزی شاہراہ کی بندش سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔