Saturday, October 1, 2022

تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا، جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی

تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا، جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ سینکڑوں زخمی، کئی افراد لاپتہ ہوگئے، قائد تحریک مولانا خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

تحریک لبیک نے کارکنوں کے جاں بحق ہونے پر تین روزہ سوگ، کل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کر دیا۔ اشرف جلالی نے زاہد حامد کے استعفے کیلئے آج شام تک کی ڈیڈلائن دے دی۔

مرنے والوں میں عدیل، جہانزیب، زوہیب ،عبدالرحمان اورتین نامعلوم شخص شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تین افراد پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں کوئی پولیس اہلکار شامل نہیں۔

قائد تحریک مولاناخادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب  تحریک لبیک پاکستان  نے کارکنوں کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔