Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک لبیک پاکستان اور حکومت میں معاہدہ، سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

تحریک لبیک پاکستان اور حکومت میں معاہدہ، سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج
November 11, 2021 --- ویب ڈیسک

 اسلام آباد (92 نیوز) تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدہ کے مطابق سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے مزید 487 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دئیے۔ تحریک لبیک پاکستان کے کل 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے۔ سعد رضوی کا نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے نام خارج کئے۔