Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک اںصاف کسی صورت تیسری قوت نہیں بن سکتی : پرویز مشرف

تحریک اںصاف کسی صورت تیسری قوت نہیں بن سکتی : پرویز مشرف
July 26, 2015
لاہور(92نیوز)سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی صورت تیسری قوت نہیں بن سکتی، مسلم لیگ کے تمام دھڑےمل جائیں تو  تیسری قوت بن سکتے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ہم پوچھیں گے‘‘میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمات میں مجھے انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا۔ مسلم لیگ نون کا یہ دعوی غلط ہے کہ میں عدالتوں میں جانے سے خوفزدہ ہوں میں تو عدالتوں میں نو بار جاچکا ہوں۔ پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں افتخار چودھری اور نواز شریف نے میرا راستہ روکا،اے پی ایم ایل دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ کراچی میں وطن واپسی پر  میرا بڑا استقبال نہ ہوا تو مجھے مایوسی ہوئی تھی۔