Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک اںصاف معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی :اسحاق ڈار

تحریک اںصاف معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی :اسحاق ڈار
July 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ اسمبلی میں پیش کر دیا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف اپنے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی کمیشن کا فیصلہ حکومت کے خلاف آتا تو دوبارہ الیکشن کرواتے  ،نوازشریف سے معافی کا مطالبہ افسوسناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران تحریک انصاف کے خلاف  نہ صرف گرجے بلکہ برسے بھی خوب معاہدے کی کاپی لہراتے ہوئے بولے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام تحریری معاہدے  اور سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوا اگرکمیشن کا فیصلہ ہمارے خلاف آتا تو دوبارہ الیکشن کرواتے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف سے معافی کے مطالبے پر بہت افسوس ہوا ،عمران خان ایک طرف تو کمیشن کی رپورٹ کو قبول کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی حالانکہ معاہدے کے تین بنیادی نکات پر اتفاق کیا گیا تھا معاہدے کے تحت جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر کوئی سوالات نہیں اٹھائے جانے تھے۔ وزیرخزانہ نے واضح کیا کہ چیئر مین نادرا  اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی نامزدگی تحریک انصاف کے ساتھ مشاورت کے بعدکی گئی۔ انکوائری کمیشن کا فیصلہ کسی کی ہار یا جیت نہیں  ،انکوائری کمیشن نے منظم دھاندلی کا الزام مسترد کیا۔ سوشل میڈیا کا تذکرہ کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر کمیشن کے معزز اراکین  کو برا بھلا کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی قیادت کو چاہیے کہ وہ اپنے کارکنوں کو روکے۔