Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک آزادی کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے نیا گیت جاری

تحریک آزادی کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے نیا گیت جاری
July 7, 2017

سرینگر(92نیوز) کشمیر کی کہانی جو برہان مظفر وانی  وہ“ تحریک آزادی کشمیر کے شہید ہیرو برہان مظفر وانی کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نیا گیت جاری کر دیاگیا شہید کی زندگی پر نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی قابض فوج نے کشمیرکے ہیرو برہان مظفر وانی کو تو شہید کر دیا لیکن وہ اس جذبہ آزادی کو کچلنے میں ناکام رہے ہیں جو اس نے کشمیری نوجوانوں میں بیدار کیا۔برہان وانی آج لاکھوں کشمیری نوجوانوں کا رول ماڈل اور ان کے دلوں میں دھڑک رہا ہے   کشمیر کے اس بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک نئے گیت نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔۔۔ ”کشمیر کی کہانی جو برہان مظفر وانی وہ “گیت میں برہان مظفر وانی کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے۔ شہید برہان مظفر وانی کے لیے محبت اور عقیدت رکھنے والے گلوکار نے اس گیت میں مقبوضہ کشمیر کی نوجوان نسل کے لیے آزادی کا پیغام دیا ہے اور برہان مظفر وانی کی کہانی کو ہر کشمیری بچے کی کہانی قرار دیا ہے ویڈیومیں شہید برہان وانی کی زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر کی صورت میں استعمال کیا گیا ہے۔

گلوکار نے ویڈیو میں  کشمیریوں کے احساسات و جذبات پاکستان سے وابستگی کا اظہار  اور  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی شکست کا عزم دہرایا گیا ہے۔