Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کا مزید 13روزہ ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کا مزید 13روزہ ریمانڈ منظور
July 23, 2015
پشاور (92نیوز) صوبائی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کا مزید 13 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔ اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے ا لزامات کے تحت گرفتار صوبائی وزیرمعدنیات ضیاءاللہ آفریدی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرحیات علی شاہ کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ ضیاءاللہ آفریدی کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا جہاں ان کے حامی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی احتساب کمیشن نے عدالت سے ضیاءاللہ آفریدی کا مزید 15روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی تاہم عدالت نے 13روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔