Saturday, October 1, 2022

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی خاتون امیدوار کو کی گئی آڈیو کال لیک ہو گئی

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی خاتون امیدوار کو کی گئی آڈیو کال لیک ہو گئی
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی خاتون امیدوار کو کی گئی آڈیو کال لیک ہو گئی۔ اعظم سواتی نے این اے 13 سے خاتون امیدوار کو دھمکیاں ، ٹکٹ واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی خاتون امیدوارعنبرین سواتی نے عمران خان کے نام ویڈیو پیغام ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو آڈیو کال میں خاتون امیدوار کو تمہاری اوقات کیا ہے ،حیثیت کیا ہے ۔۔۔کہتے سنا جاسکتا ہے، بے عزت کیے جانے پر خاتون آبدیدہ ہو گئیں۔ اعظم سواتی کی دھمکیوں کے بعد خاتون امیدوار نے عمران خان کے نام ویڈیو پیغام ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔ عنبرین سواتی نے کہا ٹکٹ سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ عنبرین سواتی نے ویڈیو پیغام میں الزام لگایا کہ اعظم سواتی جس امیدوار کی حمایت کررہے ہیں اس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ادھر اعظم سواتی نے گفتگو کو تحریف شدہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا عنبرین سواتی تحریک انصاف کے اندرونی معاملات اچھالنا چاہتی تھیں ، ٹکٹ منسوخی کا فیصلہ میں نے نہیں  کیا۔