Wednesday, December 7, 2022

تحریک انصاف کے جلسےمیں بدہضمی کی روایت برقرار رہی

تحریک انصاف کے جلسےمیں بدہضمی کی روایت برقرار رہی

 بہاولپور(92نیوز)پی ٹی آئی کےجلسےمیں  پارٹی پرچموں کی بہاراترآئی،پرجوش کارکن نعرےلگاتےاور خوشی سےجھومتےرہے۔خواتین کارکن بھی کسی سےپیچھےنہ رہیں جبکہ تحریک انصاف کےجلسےمیں بدنظمی کی روایت بھی  برقراررہی۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف  پھرعوام میں  آگئی کھلاڑیوں نےبہاولپورمیں  میدان لگالیا جلسہ گاہ میں ہرطرف پی ٹی آئی کےرنگ بکھرگئےپارٹی پرچموں کی جیسےبہارآگئی۔ کارکنوں کی بڑی تعدادجلسہ گاہ پہنچی کسی نےنعرےلگائےتوکوئی خوشی سےجھومتارہا۔ پی ٹی آئی کےجلسےمیں خواتین شرکت نہ کریں،یہ کیسےممکن ہےکھلاڑی  خواتین پوری تیاری کےساتھ  جلسےمیں آئیں اورنعرےلگاکرلہوگرماتی رہیں۔ جہاں جوش وخروش پی ٹی آئی جلسوں کی خاص بات ہےوہیں بدنظمی ہونابھی  کوئی نئی بات نہیں ۔آج ایک بار پھر پی ٹی آئی کے جلسے میں بدنظمی اور دھکم پیل ہوئی اور  خاردار تاروں سے الجھ کر بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ہوایوں کہ  اسٹیج سے اعلان کیا گیا کہ کارکن اسٹیج کی طرف آئیں جس پر لوگ بے قابو ہو گئے اور رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر آگے کی جانب بڑھنا شروع کردیا جس کے باعث خاردار تاروں میں پھنس کر بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔