Saturday, August 20, 2022

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کیلئے دائر درخواست خارج

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کیلئے دائر درخواست خارج
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ درخواست مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے دائر کی تھی۔ ظفر علی شاہ کا موقف تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کئے جانے چاہئیں۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست خارج کر دی۔