Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، الیکشن میں فائدہ یا نقصان اکٹھا ہو گا، چودھری پرویز الہی

تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، الیکشن میں فائدہ یا نقصان اکٹھا ہو گا، چودھری پرویز الہی
December 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔ آئندہ الیکشن میں فائدہ یا نقصان دونوں جماعتوں کا اکٹھا ہو گا۔

مسلم لیگ قصور کے صدر وقاص حسن موکل اور عمر مجید وڑائچ سے ہونیوالی ملاقات میں ان کا کہنا تھا ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور آئندہ الیکشن میں فائدہ یا نقصان دونوں جماعتوں کا اکھٹا ہو گا۔

اسمبلی میں عوامی جان و مال کے تحفظ، نکاح نامہ میں ختم نبوت کا کالم، ایف اے تک قرآن پاک ترجمہ کیساتھ اور پرائمری تک ناظرہ پڑھانے جیسی قانون سازی کی۔ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایک ورثہ ہے جس میں ہم نے اسلام، ثقافت اور دین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا سیاست میں ہمیشہ عوام کی پرواہ کرنی چاہئے۔ جنہوں نے ووٹ دئیے انکے مسائل حل کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہے۔ ہماری سیاست کا مقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔