تحریک انصاف کےجلسےکیلئےدرخت کاٹنے پر آصفہ بھٹو کی تنقید

کراچی(92نیوز)کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں درخت کاٹنے کی خبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بحث چھیڑدی ،نائنٹی ٹو نیوز نے درختوں کے کٹاو کی خبر نشر کی تھی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کی جانب سے نائٹی ٹو نیو ز پر خبر نشر ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں انتخابی جلسے کے لیے درخت کاٹنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں درخت لگائے جارہے ہیں جبکہ کراچی میں جلسے کے لیے درخت کاٹے جارہے ہیں ۔
درختوں کے کٹاؤ کے حوالے سے نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعدسوشل میڈیا میں بحث چھڑگئی۔