Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کی کامیابی نے عالمی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر لی

تحریک انصاف کی کامیابی نے عالمی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر لی
July 26, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) الیکشن دوہزار اٹھارہ میں تحریک انصاف کی کامیابی نے عالمی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر لی۔ دنیا کے بڑے بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلز نے کھلاڑی کی سیاسی میدان میں کامیابی کو شہہ سرخیوں میں جگہ دی۔ الیکشن دوہزار اٹھارہ کے دنگل پر دنیا بھر کی نظر تھی اور اب تک غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کی برتری کو عالمی میڈیا بھی نمایاں کوریج دے رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے سرخی جمائی کہ پاکستانی الیکشن میں ایک لیجنڈ کھلاڑی کی پارٹی نے میدان مار لیا۔ واشنگٹن پوسٹ نےنتائج میں تاخیر پر بھی تبصرہ شائع کیا۔ نیو یارک ٹائمز نے لکھا ماضی کے کھلاڑی ملک پر حکمرانی کی گنتی میں سب سے آگے۔ قطری میڈیا گروپ الجزیرہ نے سرخی نکالی کہ پاکستان کا عمران گنتی میں آگے۔ الجزیرہ کے مطابق ابتدائی نتائج بتاتے ہیں پی ٹی آئی سادہ اکثریت حاصل کر لے گی۔ خلیج ٹائمز کہتا ہے کہ شاید ماضی کا کھلاڑی کامیابی تک پہنچ جائے۔ بی بی سی اردو نے پاکستانی الیکشن کی لائیو کوریج کی اور تحریک انصاف کی برتری دکھائی جبکہ دیگر عالمی جرائد اور ٹی وی چینلز نے بھی الیکشن اور تحریک انصاف کی کامیابی کو نمایاں کوریج دی۔