Saturday, July 27, 2024

تحریک انصاف کی مرکز و صوبائی نگران سیٹ اپ کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت مکمل

تحریک انصاف کی مرکز و صوبائی نگران سیٹ اپ کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت مکمل
April 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے مرکزی و صوبائی نگران حکومتوں کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی اور نگران وزیر اعظم کے لیے تین نام بھی فائنل کرلیے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم کے لیے تصدق جیلانی، ڈاکٹر عشرت اور عبدالرزاق داود کا نام تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی سیٹ پر بھی مختلف ناموں پر غورکیا گیا اور پی ٹی آئی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے بھی تین نام دے گی ۔ پنجاب کے لیے طارق کھوسہ ، سلمان شاہ اور شاہد کاردار کے نام تجویز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے اشرف جہانگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی کا نام تجویز کیا جائے گا ۔ پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے ڈاکٹرعطا الرحمان کا نام تجویز کرنے پر بھی غور کررہی ہے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا کے نگران سیٹ اپ کے لیے اپوزیشن کے ناموں کا انتظار ہے ۔ وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے 92 نیوز کو بتایا کہ نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت کاعمل ابھی جاری ہے ۔ عمرا ن خان سے حتمی مشاورت ابھی باقی ہے، ناموں کی حتمی منظوری کے بعد جلد خورشید شاہ سے ملاقات کریں گے ۔