Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نااہل تھی !!! جہانگیر ترین اور اسکے ساتھیوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا: حامد خان

تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نااہل تھی !!! جہانگیر ترین اور اسکے ساتھیوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا: حامد خان
July 27, 2015
لاہور (92نیوز) جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آ گئے، حامد خان نے لیگل ٹیم کو نااہل قرار دے دیا اورجسٹس وجیہہ سے خود انکوائری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ حامد خان نے جہانگیر ترین پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کو قانونی اور جائز قرار دیا تو دھاندلی کے بارے میں تحریک انصاف کے موقف کو شدید دھچکا پہنچا جس کے اثرات پارٹی پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے جہاں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پارٹی کےلئے شرمندگی کا باعث قرار دیا وہاں عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نااہل تھی۔ وہ جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے متعلق ایسے شواہد بھی پیش نہیں کر سکی جو پارٹی کے پاس موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور ان کے ساتھی مشرف کی گود سے اٹھ کر آئے ہیں، انہوں نے جمہوریت اور عدلیہ کو نقصان پہنچایا، اسٹیبلشمنٹ کی گود سے آنے والے سیاسی جماعتوں کو برباد کرتے ہیں اور پھر پارٹی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔