Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کی رہنما زہرا شاہد قتل کیس کی سماعت ملتوی

تحریک انصاف کی رہنما زہرا شاہد قتل کیس کی سماعت ملتوی
July 16, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرا شاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی، کیس کے مرکزی ملزم راشد ٹیلر کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد ددہشت گردی کی عدالت نمبر نو میں زہرا  شاہد کیس کی سماعت ہوئی تو ایم کیو ایم کے کارکن راشد عرف ٹیلر ، زاہد عباس ، کلیم اور عرفان لمبا کو پیش کیا گیا۔ ملزم راشد رعرف ٹیلرکے وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے  آئندہ پیشی پر گواہوں کو دوبارہ  طلب کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی گئی۔