Wednesday, December 7, 2022

تحریک انصاف کی حکومت بہت مضبوط ہے ، عارف علوی

تحریک انصاف کی حکومت بہت مضبوط ہے ، عارف علوی
اسلام آباد (92 نیوز) صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بہت مضبوط ہے۔ سندھ میں گورنر راج کی خبروں میں صداقت نہیں۔ ملک کومالی بحران سے نکالنےمیں کچھ وقت لگےگا۔ صدر پاکستان عارف علوی 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔ وہ ترکی میں نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ استنبول کی افتتاح تقریب سے خطاب کریں گے۔ روانگی سے قبل نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترکی ہم منصب کی دعوت پر ترکی جا رہا ہوں۔ اس طرح کے دوروں سے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہماری حکومت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کئے جا رہے۔ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینیوں کا ساتھی رہا ہے۔ عارف علوی نے کہا جمال خشوگی کے معاملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ کشمیر اور غزہ پر ہونے والے مظالم پر کوئی بات نہیں کرتا۔ . صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ڈالر ہماری حکومت آنے سے پہلے بھی 128 روپے کا تھا۔ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے میں وقت لگے گا۔ اس بحران میں سعودیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ چین کے ساتھ بھی جلد بڑے معاہدے ہوں گے۔ سندھ میں گورنر راج کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ہم سندھ میں آصف زرداری کے ساتھ مل کر بہتری لانا چاہتے ہی‍ں۔