تحریک انصاف کی جانب سے مختلف جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری
اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی دو وکٹیں اڑا دیں۔ ایم کیو ایم کی ایک پتنگ بھی کاٹ دی، جبکہ ایک آزاد رکن بھی کھلاڑی بن گیا۔
دو ارکان نے ن سے نکل کر جنون میں آنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ متحدہ کی ایک پتنگ بھی کٹ کر بنی گالا آن گری۔
بلوچستان سے آزاد رکن نے بھی بنی گالا پہنچ کر سیاسی بیعت کرنے کا ارادہ کر لیا ۔
جہلم سے بڑی سیاسی شخصیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار غلام عباس نے کپتان کی ٹیم کا حصہ بننے کی ٹھان لی ہے جبکہ پنجاب کابینہ کے سابق وزیر چودھری عبدالغفور میو کے بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ بلوچستان کے سابق وزیر میر شاہنواز خان مری بھی کپتان کی ٹیم کا حصہ بننے کے لئے بے تاب ہیں۔