تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات بحال

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات بحال ہو گئیں ، الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کا اجالس کل طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس کل 11 بجے ہوگا ، اسکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کو طلب کیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے اعتراضات پر کمیٹی نے واک آؤٹ کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ،اسکروٹنی کمیٹی تحریک انصاف کے خلاف نومبر 2018 سے تحقیقات کر رہی ہے۔