Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک !!! ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) نے کل تک وقت مانگ لیا

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک !!! ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) نے کل تک وقت مانگ لیا
July 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماو¿ں کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور اپوزیشن نے ایم کیوا یم اور جے یو آئی (ف) سے تحاریک واپس لینے کا مطالبہ کر دیا جبکہ دونوں سیاسی جماعتوں نے کل تک کا وقت مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں تحریک انصاف کے خلاف نااہلی کی تحاریک پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، مسلم لیگ (ق) کے مشاہد حسین سید اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار اورخالد مقبول صدیقی سمیت کئی رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے کل تک کا وقت مانگا ہے۔ وزیراعظم نے دونوں سیاسی جماعتوں سے تحاریک واپس لینے کا کہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں اپنے موقف کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کریں گی جبکہ تحریک انصاف کو بھی اپنے موقف پر لچک دکھانی ہوگی۔