تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنا ہوتا تو یہ کام بہت پہلے ہوجاتا : خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد(92نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنا ہوتا تو یہ کام بہت پہلے ہو چکا ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوا جہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان سے متعلق تحریکوں پر اسپیکر کے چیمبر میں طویل مشاورت ہوئی جس میں رائے شماری جمعرات تک موخر کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنا ہوتا تو یہ کام بہت پہلے ہو چکا ہوتا لیکن وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے ۔
سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ابھی تک الزام تراشی کرنے سے باز نہیں آرہے ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف کے ارکان سڑکوں پر در بدر ہوں۔