Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کو این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی کے شواہد مل گئے

تحریک انصاف کو این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی کے شواہد مل گئے
October 15, 2015
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو بائیس سے تحریک انصاف کے ووٹوں کی منتقلی کے شواہد مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بائیس کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور نے اعلان کیا ہے کہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کئے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد تحریک انصاف نے حلقے کے ووٹرز سے اس حوالے سے شواہد طلب کئے تھے۔ تحریک انصاف کواب تک ووٹوں کی منتقلی کے سات سو پچاس شواہد موصول ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس حوالے سے جلد الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کریگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔