Monday, September 26, 2022

تحریک انصاف کا ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ٹکٹ نہ ملنےکی صورت میں اراکین انتخابات نہیں لڑیں گے۔ یہ حلف نامہ پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق یہ نہ صرف ڈسپلن کی بلکہ حلف نامے اور آرٹیکل 62، 63 کی بھی خلاف ورزی ہے۔دو رکنی کمیٹی ایسے امیدواران کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرے گی۔دورکنی کمیٹی نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل ہے۔ دو رکنی کمیٹی پارٹی ٹکٹ کے خلاف  لڑنے والوں کی رپورٹ چیئرمین کو پیش کرے گی۔ اس کارروائی کا آغاز فوری  کر دیا جائے گا۔