Saturday, July 27, 2024

تحریک انصاف کا پارٹی یوم تاسیس کے موقع پر ڈی چوک میں جلسے کا اعلان

تحریک انصاف کا پارٹی یوم تاسیس کے موقع پر ڈی چوک میں جلسے کا اعلان
April 6, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف نے ڈی چوک میں جلسہ کا اعلان کر دیا۔ 24 اپریل کو پارٹی یوم تاسیس کے موقع پر ڈی چوک میں جلسہ کیا جائےگا۔ تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈی چوک میں جلسہ کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے 24اپریل کو ڈی چوک میں جلسے کی منظوری دیدی۔ جلسہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر کیا جائیگا۔ عمران خان نے جلسے کے حوالے سے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی جلسے کیلئے انتظامیہ سے اجازت لینے کے علاوہ انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ دوسری طرف تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہو گا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے متعلق حکمت عملی پر غور ہو گا۔